پنجاب کی سیاسی صورتحال: وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کا آئین کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

news-details

لاہور: (جمعہ: 13 جنوری2023ء) وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی و قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا، جب کہ پنجاب کے سیاسی معاملات پر چوہدری شجاعت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے.