بلاول بھٹو تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے،عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات

news-details

بغداد: (پير: 05 جون 2023ء) دورہ عراق پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق ملاقات میں دنوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سربراہی کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تعاون کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ قریبی اور خوشگوار تعلقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیرخارجہ دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو نئے سفارتخانے کا سنگ بنیاد رکھنے کےعلاوہ زیارات مقامات مقدسہ پر بھی جائیںگے۔