نگران وفاقی کابینہ نے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس میں 2 اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی

news-details

اسلام آباد: (بدھ: 11 اکتوبر 2023ء) نگران وفاقی کابینہ نے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں 2 اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ نگران وفاقی کابینہ نے بریگیڈیئر سمیر اشرف شیخ کو سیکنڈ منٹ بنیاد پر ڈائریکٹر اے ایس ایف تعینات کرنے کی منظوری دے دی، بریگیڈیئر سمیر اشرف شیخ ڈائریکٹر اے ایس ایف کراچی ایئرپورٹ خدمات سرانجام دیں گے۔

میجر محمد ایاز کو سیکنڈ منٹ بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، میجر جنرل عدنان آصف جاہ کو بھی سیکنڈ منٹ بنیاد پر ڈی جی اے ایس ایف تعینات کیا گیا تھا۔

مذکورہ تعیناتیاں اے ایس ایف ایکٹ کے تحت ایئرپورٹس، جہازوں اور انسٹالیشن کی سکیورٹی کیلئے کی گئی ہیں، اے ایس ایف میں سیکنڈ منٹ بنیاد پر 18 افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔