رحیم یار خان :دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

news-details

رحیم یار خان: (بدھ: 29 نومبر2023ء)   رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شر اور کوش برادری کے ڈاکوؤں کی جانب سے سولنگی سیلرا برادری پر حملہ کیا گیا جس میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور دو ڈاکوؤں بھی شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ ماچھکہ کے علاقے میں پیش آیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شر اور ماچھی قبیلے کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کا واقع پیش آیا، دونوں اطراف سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایس ایچ او ماچھکہ بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے جو اس وقت چھت پر کھڑی تھی اور بدقسمتی سے گولی اسے بھی آلگی۔ پولیس کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لیا جس دوران پولیس اور ملزمان کی دو طرفہ فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔فائرنگ سے مرنے والے دونوں ملزمان ڈاکو ہیں جن کی شناخت عمر شر اور کومو کے نام سے ہوئی، ان کےدیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے