قومی ٹیم کے سٹار کرکٹرز عماد وسیم اور حسن علی کی عید فیملی فوٹوز بازی لے گئیں

news-details

لاہور: (جمعرات:11 اپريل2024ء)  قومی ٹیم کے سٹار کرکٹرز عماد وسیم اور حسن علی کی عید فیملی فوٹوز باقی کھلاڑیوں کی تصاویر پر بازی لے گئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اہلیہ سامعہ کے ہمراہ لی گئی دلکش فیملی فوٹوز انسٹاگرام پر جاری کیں اور اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ حسن علی اور سامعہ سال 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب جوڑے کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آنے والے عماد وسیم کی فیملی فوٹو کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

عماد نے بھی اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر جاری کیں اور اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے بھی سال 2019 میں شادی کی تھی اور انکی اب ایک بیٹی عنایہ اور ایک بیٹا ریان ہے۔