قومی کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

news-details

لاہور: (ہفتہ:13 اپريل2024ء) قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا.

 تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی، نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے شرکاء نے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز  پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔