الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

news-details

لاہور: (هفتہ: 10دسمبر2022ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق صوبہ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 16 دسمبر سے 6 جنوری تک کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری کو شائع کی جائے گی، 9 جنوری سے 23 جنوری تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری کو شائع کی جائے گی، 9 جنوری سے 23 جنوری تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، اليکشن کميشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کرے گا۔
بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن قوانین میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسری دفعہ کر رہا ہے.